رائے بریل،10 اکتوبر( ایس او نیوز؍ایجنسی) رائے بریلی کے ہرچند پوراسٹیشن کے پاس نیوفرکا ایکسپریس کی انجن سمیت پانچ ڈبے بدھ کی صبح پٹری سے اترگئے۔ اس حادثے میں 7 لوگوں کے موت ہو جانے کی خبرہے جبکہ 35 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں اورہرچند پوراسٹیشن کے اسٹاف کے ساتھ این ڈی آرایف کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپئے اورشدید طورپرزخمیوں کے لئے 50 ہزار روپئے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب وزیرریل پیوش گوئل نے اعلان کیا ہے کہ اس حادثہ میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے اہل خانہ کو ریلوے کی طرف سے 5-5 لاکھ روپئے کامعاوضہ دیا جائے گا۔ وہیں شدید طورپرزخمیوں کو ایک لاکھ اورمعمولی طورپرزخمی ہونے والوں کو 50 ہزار روپئے کا معاوضہ دیا جائے گا۔
معامے میں شمالی ریلوے کے اے ڈی آرایم نے بتایا کہ 14003 نیو فرکا ایکسپریس پٹری سے اترگئی ہے۔ اس کے لئے ریلوے نے ہیلپ لائن نمبرجاری کردیا ہے۔ اس سے قبل رائے بریلی ٹرین حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پی اوپی سنگھ نے این ڈی آرایف کی دوٹیموں کو جائے حادثہ کے لئے روانہ کردیا ہے۔ لکھنواوروارانسی سے این ڈی آرایف کی ٹیمیں جائے حادثہ کے لئے روانہ ہوچکی ہیں۔
اس سے قبل رائے بریلی کی ایس پی سجاتا سنگھ نے بتایا کہ ابھی تک پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ زخمیوں کوضلع کے الگ الگ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ شدید طورپرزخمی لوگوں کو لکھنوریفرکیا گیا ہے۔ موقع پرڈی ایم، ایس پی اورسی ایم او بھی موجود ہیں۔ فی الحال ریلوے کی طرف سے ہیلپ لائن نمبرجاری کردیا گیا ہے۔
دین دیال اپادھیائے جنکشن
بی ایس این ایل 05412254145
ریلوے 027-73677
فون نمبر - 02583288
پٹنہ اسٹیشن کے لئے ہیلپ لائن نمبر
بی ایس این ایل
0612-2202290- 0612-2202291
0612-220229 ریلوے
فون نمبر 025-83288
ٹرین فرکا سے چل کررائے بریلی ہوتے ہوئے دہلی جارہی تھی۔ تبھی ہرچندپورآوٹر کے پاس غلط ٹریک پرجانے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوگیا۔ فی الحال ریلوے کے افسران موقع کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ موقع پرمقامی پولیس اورایمبولینس پہنچ چکی ہے۔ زخمیوں کی تعداد کا اندازہ نہیں لگایاجاسکا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ فی الحال حادثے کے بعد روٹ پرکئی ٹرینیں متاثرہوئی ہیں۔ ٹرینوں کوالگ روٹ سے بھیجنے کی تیاری ہے۔